لاک ڈاؤن کے بعد فضائی آلودگی میں کمی ایئر انڈیکس میں بہتری

سڑکوں پر کم ٹریفک اور محدود صنعتی سرگرمیاں کمی کی بڑی وجہ،ماحولیاتی ماہرین


احتشام خان March 25, 2020
ایئر انڈیکس کئی ماہ بعد معتدل،پشاور میں 10 ایئر کوالٹی میٹر نصب،مشیر وزیراعلیٰ کے پی

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہو گئی ہے جس کے باعث فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ماحول کی بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،ماحولیاتی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد صوبے میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، ایک ماہر نے دعوی کیا ہے کہ دہائیوں کے بعد پہلی بار ماحول آلودگی سے پاک اور صحت افزا ہو رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ہوا کے معیار کا انڈیکس بہتر ہوا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ ہر سال آلودہ ہوا میں زہریلے ذرات کی نمائش سے لگ بھگ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ، 2016 میں پشاور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سے شامل تھا۔وزیر اعظم عمران خان کی دیرینہ ترجیح بھی ماحول کو بہتر بنانا ہے،وہ چاہتے ہیں کہ کے پی حکومت ماحول دوست پالیسیوں کو اپنائے،وزیر اعلی کے مشیر برائے سائنس و ٹکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے ایکسپریس ٹریبیون کے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہم نے پشاور میں دس مقامات پر ہوا کے معیار کی جانچ کے لئے میٹر نصب کئے ہیں ،دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دوسرے ہی روز 42 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کراچی کا نمبر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں 27 واں تھا۔ماہر ماحولیات کے مطابق کراچی میں ٹرانسپورٹ بند اور محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔کراچی میں نومبر 2019 میں ائیر کوالٹی انتہائی غیر صحتمند تھی اور فضا میں آلودگی کی شرح 227 تھی تاہم اب کراچی کی ائیر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل کی سطح پر آگئی ہے۔کراچی عام طور پر حساس لوگوں کیلئے غیرصحتمند کی سطح پر رہتا ہے اور کبھی کبھی ہر قسم کے لوگوں کیلئے بھی غیرصحتمند کی سطح پر چلا جاتا ہے۔ماہر ماحولیات کے مطابق لاہور کی ائیر کوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے اور لاہور دنیا بھر کے شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں 50 ویں نمبر پر چلا گیا ، لاہور کی فضا میں آلودگی کی شرح صرف 53 فیصد ہے۔اسلام آباد کی ائیر کوالٹی کراچی اور لاہور سے بہت بہتر ہے، اسلام آباد کی فضا میں آلودگی کی شرح صرف 43 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |