کینیا میں کورونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

ایک مذہبی پیشوا کے کہنے پر63افرادنے ڈیٹول پی لیا،4کی حالت نازک ہے ،پولیس


این این آئی March 25, 2020
ایک مذہبی پیشوا کے کہنے پر63افرادنے ڈیٹول پی لیا،4کی حالت نازک ہے ،پولیس ۔ فوٹو : انٹر نیٹ

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں