فیفا نے اینٹی ڈوپنگ حکمت عملی میں مکمل طور پر اوور ہالنگ کا مطالبہ کردیا

واڈا کو انفرادی کھیلوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی کیونکہ وہاں خطرہ زیادہ ہے، فیفا


AFP December 01, 2013
ڈوپنگ کے خطرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے،چیف میڈیکل آفیسر فیفا فوٹو: فائل

فیفا نے اینٹی ڈوپنگ حکمت عملی میں مکمل طور پر اوور ہالنگ کا مطالبہ کردیا۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کا اصرار ہے کہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا کو انفرادی کھیلوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی کیونکہ وہاں خطرہ زیادہ ہے۔ فیفا ہیڈ کوارٹر میں ڈوپنگ پر اجلاس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر جیری ڈوورک نے کہاکہ ڈوپنگ کے خطرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، 2012 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 74 ہزار ٹیسٹ لیے گئے، ان میں سے 0.42 فیصد مثبت آئے جبکہ فٹبال میں 2005 سے 2013 تک2لاکھ 30 ہزار ٹیسٹ لیے گئے اور اسیٹروڈز کا استعمال 0.04 فیصد نکلا، آخری مرتبہ کسی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ڈیاگو میرا ڈونا 1994 میں کوکین کے استعمال کی وجہ سے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔