تفتان سے مزید 150 زائرین کوئٹہ پہنچا دیئے گئے

زائرین کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے، لیویز حکام


ویب ڈیسک March 25, 2020
زائرین کو 14روز تک قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کے بعد کوئٹہ روانہ کیا گیا ہے ،لیویز فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت نے تفتان سے مزید 150 زائرین کو صوبائی دارالحکومت پہنچا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتان میں مجودہ 150 افراد کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے تھے اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزارے تھے۔ انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں سب سے بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو حالیہ دنوں میں ایران سے آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں