امریکا کورونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے عالمی ادارہ صحت

امریکا میں کووِڈ 19 کی وبا غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہی ہے


ویب ڈیسک March 25, 2020
امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے 54,881 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 782 اموات بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے گزشتہ روز فون پر ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا (کووِڈ 19) کے تیز رفتار پھیلاؤ کے پیشِ نظر خدشہ ہے کہ امریکا اس وبا کا اگلا سب سے بڑا عالمی مرکز (ایپی سینٹر) بن جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 30 جنوری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک وہاں 54,881 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 782 اموات بھی شامل ہیں جبکہ صحت یاب ہوجانے والوں کی تعداد صرف 378 ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 58 مریض سامنے آئے جبکہ 4 اموات اسی وجہ سے ہوئیں۔

''ہم امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ دیکھ رہے ہیں، لہذا یہ اس عالمی وبا کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی ہم ایسا نہیں کہہ سکتے لیکن اس بات کا قوی امکان بہرحال موجود ہے،'' مارگریٹ ہیرس نے صحافیوں سے کہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں