ڈالر کی قدر میں 3 روپے اضافہ 162 روپے کا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کے اضافے کے بعد ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا۔
چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا نے جہاں عالمی معیشت کو تباہ کردیا وہیں اس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا، 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 4.45 فیصد کمی سے 27200 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔