پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کاروبار روک دیا گیا

100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 27200 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا


ویب ڈیسک March 25, 2020
100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 27200 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔

گزشتہ کئی روز کی طرح بدھ کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، بدھ کو کاروبار شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 28 ہزار 564 کی سطح پر موجود تھا، کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 28 ہزار 787 پر پہنچ گیا تاہم کچھ دیر کی تیزی کے بعد مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی غالب آگئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں اب تک ایک ہزار 270 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا، 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 4.45 فیصد کمی سے 27200 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |