چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں چین

این 95 اورسرجیکل ماسک کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی، چینی سفارتخانہ


ویب ڈیسک March 25, 2020
علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کو امدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے، چینی سفارتخانہ: فوٹو: فائل

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔

چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، این 95 اورسرجیکل ماسک کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی جب کہ علی بابا فاؤنڈیشن اورجیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کوامدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔

چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔ جیکما فاونڈیشن اورعلی بابا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام این 95 اورسرجیکل ماسک والا طیارہ پاکستان کے لئے روانہ ہوا اورہواوے نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کو ویڈیوکانفرنس کا نظام دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |