مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ 2 ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں 2017 سے تاحال 440 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک March 25, 2020
2017 سے تاحال 440 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے, فوٹو : فائل

قابض بھارتی سیکیورٹی فورس کے 2 اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاروں کے درمیان معمولی تکرار ہوئی اس دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی، آفیسر ہلاک

فائرنگ کی آواز سُن کر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے تھے، اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی

دوسری جانب سینیئر آفیسر نے بتایا ابتدائی تفیش میں معلو ہوا کہ کانسٹیبل جالا وجے سو رہا تھا جب سجو نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا تاہم حقائق کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جالا وجے اور کانسٹیبل سجو کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں