اٹلی کا رگبی اسٹارکوروناکیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا

میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میکسم


Sports Reporter March 26, 2020
میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میکسم۔ فوٹو: فائل

اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا۔

وبا کی وجہ سے تباہی نہ پھیلتی تو گذشتہ ہفتے میکسم مبادا کو 60 ہزار تماشائی انگلینڈ کیخلاف ایکشن میں دیکھتے، بہرحال انھوں نے گھر پر بیٹھنے کے بجائے خود کو رضاکار کے طور پیش کیا اور اب حفاظتی لباس پہنے ایمبولینس چلاتے نظر آرہے ہیں۔

مبادا نے کہا کہ ان دنوں اسپتالوں میں مریضوں کا ایسے رش نظر آتا ہے جیسا کبھی سپرمارکیٹس میں ہوتا تھا، میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میں قومی جذبے کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔