’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوںآفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘

دھون نے گھریلو کام کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی


Sports Reporter March 26, 2020
دھون نے گھریلو کام کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں بیٹھے بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں ان کی اہلیہ عائشہ حکم چلاتے ہوئے شیکھر دھون سے کپڑے دھلوا اور باتھ روم صاف کروا رہی ہیں، دوسری جانب خود وہ فون پر گپ شپ لگاتی نظر آرہی ہیں،اس دوران پس منظر میں فلمی گانا ''جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں'' چل رہا ہے۔

شیکھر دھون نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ 'ایک ہفتہ گھر پر گزارنے کے بعد، حقیقت بڑی تلخ ہوتی ہے'۔

https://twitter.com/SDhawan25/status/1242435125423616000

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔