کورونا وائرس سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے کرنے سے روک دیا

وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا


ویب ڈیسک March 26, 2020
وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال کے لیے حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو حجاج کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی وزیر حج کا مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں سعودی عرب نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدے نہ کریں، سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کرینگے۔

وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا ہے۔

سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں