کورونا وائرس سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جاے گی


Sports Desk March 26, 2020
رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جاے گی . فوٹو : فائل

سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا وائرس کے فنڈ میں 25 ملین جمع کروانے کا اعلان کردیا۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جاے گی۔

سری لنکن حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی طرف سے 50 لاکھ یعنی 5 ملین روپے دینے کی نوید سنائی گئی جب کہ جنرل مینیجر اور اس سے اوپر کا اسٹاف 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے نیچے کا اسٹاف ایک دن کی تنخواہ دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں