فرانس کی عدالت کا مسلمان قیدیوں کو حلال کھانا فراہم کرنے کا حکم

حکم میں ملک کے اس قانون کاحوالہ دیاگیا ہے جس کے تحت ہرشخص کواپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ایک مسلمان قیدی نے جیل انتظامیہ سے حلال کھانافراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اسے مستردکر دیاگیا تھا۔ فوٹو: فائل

فرانس کی ایک عدالت نے مسلمان قیدیوں کو حلال کھانا فراہم کرنے کاتاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکام کو مذہبی آزادی یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔


مقامی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی فرانس میں گرینوبل کے علاقے کے انتظامی ٹریبونل نے ایک مسلمان قیدی کی درخواست پردیے گئے فیصلے میں سینٹ کیونٹین فلاویئرجیل کی انتظامیہ کواپنی کینٹین کے مینومیں 3 ماہ میں حلال اشیا شامل کرنیکاحکم دیاہے۔ ایک مسلمان قیدی عدرین نے چند ماہ قبل جیل وارڈن سے حلال کھانافراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اسے مستردکر دیاگیا تھا جس پرقیدی نے مذکورہ ٹریبونل کے پاس اپیل کی تھی۔ عدالتی حکم میںفرانس کے اس قانون کاحوالہ دیاگیا ہے جس کے تحت ہرشخص کواپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
Load Next Story