سانحہ کرائسٹ چرچ حملہ آورنے 51 افراد کے قتل عام کا اعتراف کرلیا

ٹیرنٹ کو 92 الزمات میں سزا سنائی جائے گی، خبر رساں ایجنسی


ویب ڈیسک March 26, 2020
حملہ آور نے گزشتہ برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں قتل عام کیا تھا۔ فوٹو، فائل

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں قتل عام کرنے والے حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ نے اعتراف جرم کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور پر 51 افراد کے قتل اور 40 افراد کے خلاف اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس سے قبل 29 سالہ حملہ آور نے الزمات سے انکار کیا تھا جب کہ اب وہ اپنے جرائم اعتراف کرچکا ہے۔ اعترافِ جرم کے بعد ٹیرنٹ کو 92 الزمات میں سزا سنائی جائے گی تاہم سزا کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

مقدمے کی سماعت کرنے والے جج جسٹسٹ کیمرون مینڈر نے کہا ہے کہ اعتراف کے بعد حملہ آور تمام الزامات میں مجرم قرار پائے گا اور اس کا اعتراف مقدمے کے فیصلے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں جمعے کے اجتماعات میں قتل عام کیا تھا اور اس کارروائی کو فیس بک پر لائیو نشر بھی کیا تھا۔ اس قتل عام میں 51 نمازی جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں