سندھ میں تھیلیسیمیا کے مریض معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں

گوجرانوالا میں بھی لاک ڈاؤن سے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اورکینسر کے مریض بچوں کی مشکلات میں اضافہ


ویب ڈیسک March 26, 2020
موذی مرض میں مبتلا بچوں اورانکےوالدین کی بلڈ ڈونرز سےعطیات کی اپیل . فوٹو : فائل

BANGKOK: لاک ڈاؤن کے نتیجے میں خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں شدید کمی سے سندھ میں تھیلیسیمیا کےمرض میں مبتلا معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے نتیجےمیں خون کے عطیات دینے والوں میں بڑی کمی آئی ہے جس کے باعث تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے زندگی کی جنگ لڑنا مزید مشکل ہوگیا ہے، گوجرانوالا میں بھی لاک ڈاؤن سے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اورکینسر کے مریض بچوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق عطیات میں کمی کے بعد تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانا مشکل ہوگیا ہے، خون کے عطیات نہ ہونے کے سبب بچوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑ رہا ہے جو کسی بڑے انسانی المیہ کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب تھیلیسیمیا جیسے موضی مرض میں مبتلا بچوں کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ خون عطیہ کریں تاکہ یہ قیمتی زندگیاں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |