بابر اعظم گھر پر سخت ٹریننگ سے وقت گزارنے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر پر رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر بیٹھ جائیں، بابر اعظم


Express News March 27, 2020
گھر میں رہتے ہوئے دوسروں سے مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھیں، فوٹو: فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گھر پر سخت ٹریننگ سے وقت گزارنے لگے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنا ورک آؤٹ پلان شیئر کردیا جس میں وہ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھر پر رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر بیٹھ جائیں، ورک آؤٹ کریں اور پھر نتیجہ دیکھیں۔

بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے پوچھاکہ وہ گھر میں رہ کرکیا کررہے ہیں۔ اس بارے میں اپنی ویڈیو یا رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ساتھ ہی انھوں نے یہ تلقین بھی کی کہ گھر میں رہتے ہوئے دوسروں سے مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں