سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 3 ماہ کے لیے 2300 نرسز بھرتی

کراچی کے 6 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں 1000 جبکہ 1300 نرسوں کی تعیناتیاں اندرون سندھ کے اسپتالوں میں کی گئی


Tufail Ahmed March 27, 2020
تمام امیدواروں نے ہبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں فوٹو؛ آئی این پی

حکومت سندھ نے محکمہ صحت میں نرسوں کے لیے ملازمتوں کی درخواستیں دینے والی 2300 امیدوار نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت میں 3 ماہ کے لیے ملازمتوں پر رکھ لیا ہے اور ان امیدواروں کوعارضی طور پر ملازمتوں کے آفر لیٹر بھی جار کردیے گیے۔

ان تمام امیدواروں نے ہبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ،3ماہ بعد ان نرسوں کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے بعد سیکریٹری صحت کی جانب سے کراچی کے 6 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ایک ہزار نرسوں کی تعیناتیاں کردی گئیں جبکہ 1300 نرسوں کی تعیناتیاں اندرون سندھ کے اسپتالوں میں کی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے کرونا کی وبا کے پیش نظر محکمہ میں 1500 سو ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں