شہباز شریف نے خوراک اور دواؤں کی فراہمی کا پلان دیدیا
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے، شہباز شریف کی تجاویز
مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کر دیا۔
شہباز شریف کی پیش کردہ حکمت عملی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے۔ ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کر کے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں جس کے بعد ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے ریلوے فریٹ کو استعمال کیا جائے۔
بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سبسڈیز کو جمع کر کے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں، یہ خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے۔