ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کا قوم کے مسیحاؤں سے والہانہ اظہارتشکر

ہمیں قوم کے مسیحاؤں سے پیارہے، ہمایوں سعید و عدنان صدیقی


ویب ڈیسک March 27, 2020
پاکستان کے تمام ڈاکٹرز،نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اور ہیلتھ کیئرکے تمام ورکرز کو میری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ، ہمایوں سعید: فوٹو: فائل

اداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کورونا وائرس سے لڑنے والے قوم کے مسیحاؤں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہارکیا ہے۔

ٹوئٹر پرجاری کی گئی ایک وڈیو میں اداکارہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ آج شام 27 مارچ کو 6 بجے سب اپنے گھروں کے ٹیرس اور چھتوں پرجائیں اور ان لوگوں کے لیے سفید جھنڈے کو خوب لہرائیں کیونکہ ڈاکٹراس قوم کے مسیحا ہیں اورہمیں ان سے پیارہے۔ پاکستان زندہ باد!

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں