روپے کی تاریخی بےقدری ایک ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 87 پیسے کا اضافہ


ویب ڈیسک March 27, 2020
4 روز میں ڈالر 8روپے 20 پیسہ تک مہنگا ہوچکا ہے فوٹو: فائل

انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

کورونا کی وبا نے جہں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوگئی ہے۔ جس کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے می پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 87 پیسے بڑھ گئی۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے تک جاپہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ جس سے غیرملکی قرضہ 800 ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |