ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 125 فیصد کی کمی

پٹرولیم مصنوعات اور چکن سمیت صرف پانچ اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں، وفاقی ادارہ شماریات

گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ مہنگی، 5 سستی اور 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، وفاقی ادارہ شماریات۔

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں اشیاء کی طلب میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، حساس قیمتوں کے انڈیکس کے لحاظ سے ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.25 فیصد کمی ہوئی، جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.86 فیصد رہی۔


وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 26 مارچ 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 11.86 فیصد رہی، تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.25 فیصد کمی ہوا۔

گذشتہ ہفتے کے دوران جن 19 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے ،ٹماٹر،چینی ،دال مسور، دال مونگ ،دال چنا،بکرے کا گوشت،دال ماش،سرسوں کا تیل،آٹا،پیاز،لہسن اورتازہ دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں، اور جن 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں چکن، ایل پی جی اور گڑ سمیت پٹرولیم مصوعات شامل ہیں، جب کہ 27 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں 1.45 فیصد، انڈے 22 فیصد، پیاز 2.46 فیصد، دال مونگ 3.56 فیصد، دال ماش 1.86 فیصد، دال چنا 3.73 فیصد، آٹا 2.89 فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں 2.96 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ پیٹرول کی قیمتوں میں13.31 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں12.15 فیصد ، ایل پی جی کی قیمت میں2.44 فیصد، گُڑ کی قیمت میں0.48 فیصد اور چکن کی قیمتوں میں17.69 فیصد کمی واقع ہوئی۔
Load Next Story