ریسلنگ چیمپئن انعام بٹ نے شہریوں کو سپرفٹ بنانے کا عزم کرلیا

اپنے جسم اور قوت مدافعت کو بہتر کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں، انعام بٹ


Mian Asghar Saleemi March 27, 2020
اپنے جسم اور قوت مدافعت کو بہتر کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں، انعام بٹ

ریسلنگ کے عالمی چیمپئن محمد انعام بٹ نے شہریوں کو سپرفٹ بنانے کا عزم کرلیا۔

محمد انعام بٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شہری گھروں تک محدود ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو بناؤں گا جس میں انہیں خود کو سپرفٹ بنانے کے طریقے بتائے جائیں گے، آئیں، گھر پر رہ کر وقت کا بہترین استعمال کریں، اپنے جسم اور قوت مدافعت کو بہتر کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن انعام بٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام لوگ اپنے گھروں میں ہیں، اس وقت ان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت سو کر گزارا جائے،دوسری آپشن یہ ہے کہ اپنی صحت کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے-

انعام بٹ کا کہنا تھا کہ عام حالات میں ہمیں روزگار کے سلسلہ میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم صحت کو مکمل طور اگنور کر دیتے ہیں، لاک ڈائون کی وجہ سے تمام شہری گھروں تک محدود ہیں اور وہ اپنے وقت کو بہتر انداز میں صرف کر سکتے ہیں اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گھروں میں رہ کر ایکسرسائزز کے ذریعے نہ صرف سپرفٹ بلکہ قوت مدافعت کو بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو بناؤں گا جس سے شہری بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھر پر رکھ کر وقت کا بہترین استعمال کریں اپنے جسم اور قوت مدافعت کو بہتر کرکے کرونا وائرس کا مقابلہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |