
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں محکمہ صحت کے دو رضا کاروں نے مذہبی رواداری کی مثال قائم کردی، دن بھر کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی امداد مہیا کرتے کرتے جیسے ہی کچھ وقت میسر آیا مسلمان رضاکار زوہر ابو جاما اور یہودی رضاکار ایوراہم منتظ نے ایمبولینس کے نزدیک کھڑے ہو کر اپنے اپنے طریقے سے عبادت کی۔

مسلمان رضاکار زوہر ابوجاما نے اپنا چہرہ خانہ کعبہ کی جانب کیا جب کہ اہوراہم کا چہرہ قبلہ اول کی جانب تھا اپنی اپنی عبادتوں کے بعد دونوں رضاکاروں نے وبا کے خاتمے اور انسانیت کے بچاؤ کے لیے مشترکہ دعا بھی کی اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یہ پڑھیں : کورونا وائرس نے چین اور امریکا کو متحد کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مسلم اور یہودی رضاکار کی ایک ساتھ عبادت کی تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے دونوں کے جذبہ رواداری اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران مذہبی فرض کی ادائیگی کو سراہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔