ایدھی نے سرد خانے بند کردیے لاشیں رکھنے سے انکار

کورونا وائرس ایسا پھیلتا مرض ہے جو ہمارے تمام وکرز کو بھی متاثر کرسکتا ہے، فیصل ایدھی


Staff Reporter March 27, 2020
کورونا وائرس ایسا پھیلتا مرض ہے جو ہمارے تمام وکرز کو بھی متاثر کرسکتا ہے، فیصل ایدھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کورونا وائرس کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں اپنے سرد خانے بند کردیے اور اب وہاں کسی قسم کی کوئی خدمات فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایکسپریس کو بتایا کہ کئی افراد کورونا سے مرنے والوں کی میتیں رکھوارہے تھے جبکہ یہ ایسا مرض ہے جوکہ پھیل رہا ہے، ایسی میتیں ہم اپنے سرد خانوں میں نہیں رکھ سکتے ورنہ یہ ہمارے اسٹاف ، غسل دینے والے ، میت کی ہینڈلنگ کرنے والے اور وہاں آنے والے دیگر شہریوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم نے جمعہ کی شام سے ملک بھر میں اپنے سرد خانے بند کردیے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو خود ہی غسل دیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانوں میں کسی بھی قسم کی کوئی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں ںے بتایا کہ ملک بھر میں ایدھی فاؤنڈیشن کے آٹھ سرد خانے ہیں جن میں سے کراچی میں تین، حیدر آباد میں ایک، کوئٹہ میں ایک، رحیم یار خان میں ایک، ملتان میں ایک جبکہ ایک سرد خانہ لاہور میں قائم ہے، اس کے علاوہ پچاس سے زائد ایسے مراکز ہیں جہاں میتوں کو غسل دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں