کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے پر مساجد کے اماموں کیخلاف مقدمات

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے


ویب ڈیسک March 28, 2020
پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے فوٹو:ایکسپریس

پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

سندھ حکومت نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعے کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف 3سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |