بجلی بلز ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 7 اپریل تک توسیع

گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین جرمانے کے بغیر ادائیگی کر سکیں گے


Numainda Express March 28, 2020
گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین جرمانے کے بغیر ادائیگی کر سکیں گے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

صارفین کے بلوں کی تاریخ میں7اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اپریل تک صارفین جرمانہ کے بغیر بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے توسیع کی گئی ہے۔

وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،۔واضح رہے صرف گھریلو صارفین اپنے بلوں کی اقساط کروا سکیں گے، لیسکو نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے سرکل سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں