آٹے کی قیمتیں دو تین دن میں بہتر ہو جائیں گی خسرو بختیار
گندم کی سر کاری خریداری شروع ہو چکی ہے،معاہدے کے تحت فلور ملزم 60 کی بجائے 80فیصد آٹا بنائیں گی، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق مخدوم خسرو نے کہا ہے کہ اس وقت سرکاری گوداموں میں 16 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں جب کہ دو سے تین دن میں آٹے کی رسد اور قیمتیں بہتر ہو جائیں گی۔
وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ کے دوران مخدوم خسرو نے بتایا کہ آٹے کی زیادہ خریداری کی وجہ سے بعض علاقوں میں کمی ہوئی۔گندم کی سر کاری خریداری شروع ہو چکی ہے،معاہدے کے تحت فلور ملزم 60 کی بجائے 80فیصد آٹا بنائیں گی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 5 اپریل تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملہ کو حفاظتی سامان مل جائے گا، آئی سی یو میں کام کرنے والے طبی عملہ کو تربیت بھی دیں گے۔کورونا وائرس کے61 فیصد مریضوں کی عمریں 21 سے 50 سال، تعداد دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ایسا طریقہ کار وضع کریں گے جس کے تحت نہ صرف اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں،گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ہٹادی ہے۔