سونے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے 97000 روپے تولہ ہو گیا
جمعہ کوقیمت میں700مزید اضافہ، 2 روز میں سونا 3200 روپے مہنگا ہوا
سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے،سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 97000 پر پہنچ گئی۔
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کردیا، رواں ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،سونے کی قیمتوں میں700 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔
خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا 89ہزار 833روپے کا ہو گیا،رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے مہنگا ہوا،رواں کاروباری ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر فی اونس سونا مہنگا ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95ہزار روپے کا ہوگیا اور 22 قراط فی تولہ سونا 87083 روپے کا ہوگیا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوگئی۔سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے۔