ان ڈور گیمز لڈو کیرم و دیگر سامان کی مانگ بڑھ گئی

چندروزکھلی رہنے والی دکانوں سے لڈو،کیرم بورڈ اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر سامان فروخت ہوگیا۔


Irshad Ansari March 28, 2020
چندروزکھلی رہنے والی دکانوں سے لڈو،کیرم بورڈ اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر سامان فروخت ہوگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث بچوں و بڑوں کی انڈور گیمزکی مانگ بڑھ گئی ہے۔

لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ گھروں میں لڈو، کیرم اور دیگر ان ڈور سرگرمیوں کے ذریعے وقت پاس کرنے لگے ہیں، چندروزکھلی رہنے والی دکانوں سے لڈو،کیرم بورڈ اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر سامان فروخت ہوگیا، لوگوں نے دکانداروں سے گھروں پر رجوع کرکے ان ڈور سرگرمیوں کیلئے لڈو و کیرم سمیت دیگر اشیاء حاصل کرنا شروع کردیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑوان شہر راولپنڈی میں سپورٹس گڈز سپلائی کرنے والے سہیل جاوید نے ''ایکسپریس''کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران لوگوں نے گھروں پر وقت گذارنے کیلئے لڈو،کیرم سمیت دیگر ان ڈور گیمز کا استعمال بڑھادیا ہے اور بچوں کے لئے ان ڈورکھیلوں کے سامان کی فروخت بھی بڑھی ہے اب چندروز سے چونکہ دکانیں و مارکیٹیں بند ہیں تاہم لاک ڈاؤن کی صورتحال کے شروع میں ہی گھریلو تفریح کے سامان کی مانگ بڑھ گئی تھی۔

بچوں کی گیموں،ویڈیو گیمز اور اس قسم کی دیگر تفریحی ان ڈور گیمز کی فروخت بھی بڑھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |