ای این اوبرائن کو بیوی بچوں کے پاس انگلینڈ واپس جانے کیلیے چندہ لینا پڑگیا

انگلینڈ واپسی کیلیے رقم جمع کرنے کی خاطر انھوں نے ڈلیوری ڈرائیور اور پھل توڑنے کا بھی کام کیا


Sports Desk March 28, 2020
انگلینڈ واپسی کیلیے رقم جمع کرنے کی خاطر انھوں نے ڈلیوری ڈرائیور اور پھل توڑنے کا بھی کام کیا۔ فوٹو: ایجنسی

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ای این اوبرائن کو بیوی بچوں کے پاس انگلینڈ واپس لوٹنے کیلیے چندہ جمع کرنا پڑ گیا۔

ای این اوبرائن نیوزی لینڈ میں اپنے والدین سے ملاقات کیلیے آئے تو کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرگئی، انھوں نے 3 فلائٹس میں ٹکٹ بک کرائے مگر تینوں ہی کینسل ہوگئیں اور ان کی رقم بھی پھنس گئی۔

انگلینڈ واپسی کیلیے رقم جمع کرنے کی خاطر انھوں نے ڈلیوری ڈرائیور اور پھل توڑنے کا بھی کام کیا،پھر بعد میں لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی جس میں انھیں توقع سے زیادہ رقم مل گئی، آخر کار وہ محدود پیمانے پر جاری فضائی آپریشن کی وجہ سے 2250 پاؤنڈ کی ٹکٹ خریدنے میں کامیاب ہوئے مگر اب بھی انھیں روانگی کیلیے 5 اپریل کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اوبرائن نے ویڈیو پیغام میں اپنی اس تگ و دو کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، انھوں نے مدد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں