عامرخان نے شادی ہال کورونا سے جنگ میں استعمال کرنے کیلیے پیش کر دیا

عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔


Sports Desk March 28, 2020
عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔فوٹو: ٹویٹر

پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن میں موجود اپنا شادی ہال کورونا وائرس سے جنگ میں استعمال کرنے کیلیے پیش کردیا۔

33 سالہ سابق ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ عام لوگوں کیلیے اس وقت اسپتال میں بیڈ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے، اسی لیے میں اپنی 60 ہزار اسکوائر فٹ پر قائم 4 منزلہ بلڈنگ نیشنل ہیلتھ سروس کو دینے کو تیار ہوں تاکہ وہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرسکیں۔

عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پریمیئر لیگ سائیڈ چیلسی نے بھی اپنے اسٹیمفورڈ برج اسٹیڈیم میں موجود ہوٹل میں نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کو مفت رہائش دینے کی پیشکش کردی تھی۔ اس مشکل وقت میں راجر فیڈرر، کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی سمیت کئی اسپورٹس اسٹارز بھاری عطیات کا اعلان کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں