بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر عوام کی پی ٹی آئی ایم پی اے کے آفس میں توڑ پھوڑ

ہمیں راشن نہیں مل رہا تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمے دار منتخب ارکان ہوں گے، علاقہ مکین


ویب ڈیسک March 28, 2020
ہمیں راشن نہیں مل رہا تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمے دار منتخب ارکان ہوں گے، علاقہ مکین۔ فوٹو : فائل

راشن نہ ملنے پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے آفس میں علاقہ مکینوں نے توڑپھوڑ کی۔

بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف ملک شہزاد اعوان کے آفس کا گھیراؤ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی، علاقہ مکین نے ملک شہزاد اعوان اور فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں راشن نہیں مل رہا تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمے دار منتخب ارکان ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |