چین کی فراہم کردہ 17 پاور وینز ریلوے اسکواڈ میں شامل

چین اور دیگر ممالک سے رواں ماہ 58انجن بھی ملیں گے، معطل ٹرینیں بحال کرنے میں مدد ملے گی


Online December 01, 2013
چین اور دیگر ممالک سے رواں ماہ 58انجن بھی ملیں گے۔ فوٹو: فائل

چین کی جانب سے فراہم کردہ 17پاور وینز ریلوے اسکواڈ میں شامل کردی گئی ہیں جس سے ریلوے آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے چین اوردیگر ممالک سے58 ریلوے انجن اسی ماہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد معطل شدہ گڈز اور پسنجر ٹرینز کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موجودہ حکومت نے گزشتہ دور میں چین کی کمپنی کے ساتھ انجنوں کی فراہمی کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا تاہم بعد میں ایک نئے معاہدے کے تحت زیادہ فعال اور بہتر کارکردی کے حامل انجبوں کی خریداری کا معاہدہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں