خیبر پختون خوا میں پہلا پولیس آفیسر کورونا وائرس کا شکار

قرنطینہ سینٹر کے سکیورٹی انچارج ایس پی آپریشن مردان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

قرنطینہ سینٹر کے سکیورٹی انچارج ایس پی آپریشن مردان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ فوٹو : ایکسپریس

خیبر پختون خوا میں پہلا پولیس آفیسر کرونا کا شکار ہوگیا، مردان میں کورونا سے متاثرہ یونین کونسل منگا کے قرنطینہ سینٹر کے سکیورٹی انچارج ایس پی آپریشن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں 2 روز قبل مردان میں کورونا سے متاثرہ یونین کونسل منگا کے قرنطینہ سینٹر کے سکیورٹی انچارج ایس پی آپریشن کی رپورٹ بھجوائی گئی تھی۔


رپورٹ مثبت آنے پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ان کے گھر کو 14 روز کے قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، مردان میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے منگا میں سیکیورٹی پر معمور ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر دیگر پولیس افسران اور جوانوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کے پی پولیس کے پہلے پولیس آفیسر میں کورونا وائرس کی تصدیق نے صوبہ بھر میں قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے بعد اب مرحلہ وار پشاور، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں اور پولیس افسران کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس کے بھی قرنطینہ سینٹرز کا دورہ کرنے والے افسران کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے جب کہ قرنطینہ سینٹرز میں 14 دن ڈیوٹی پوری کرنے والے اہلکاروں کے بھی کورونا کے حوالے سے احتیاط کے طور پر ٹیسٹوں کا فیصلہ زیر غور ہے۔
Load Next Story