بھارتی پارلیمانی انتخابات کے دوران مجاہدین کے حملوں کے پیش نظر کنٹرول لائن پرہائی الرٹ
بھارتی حکومت نے انتخابات کے موقع پر کنٹرول لائن پر دراندازی روکنے کے لئے فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
بھارت نے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر مجاہدین کے حملوں میں ممکنہ تیزی کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر تمام بھارتی ریاستوں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیاکہ انتخابات کے موقع پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں اور کنٹرول لائن پر دراندازی روکنے کے لئے فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے ہی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کئی فوجیوں کے علاوہ عام شہری بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم گزشتہ ماہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے۔