وقار یونس کے لیے اہلیہ ڈاکٹر فریال ’ہیرو‘ بن گئیں

فریال کے صبح اسپتال جاتے وقت ڈر لگتا ہے اور جب شام کو واپس آتی ہے تو اطمینان ہوتا ہے، وقار یونس

ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، فوٹو : فائل

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اپنی اہلیہ کے مداح بن گئے ہیں۔


ڈاکٹر فریال ایمرجنسی ڈیوٹی پر سڈنی کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں، وقاریونس سیلف آئسولیشن میں ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیوی پر بہت فخر ہے جو اس مشکل وقت میں باقاعدگی سے اپنی ذمہ داری نبھارہی ہے۔ اس کے صبح اسپتال جاتے وقت ڈر لگتا ہے اور جب شام کو واپس آتی ہے تو اطمینان ہوتا ہے۔ میں انھیں اپنی 'ہیرو' کہوں گا۔

ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، وہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں، چند ماہ قبل وقار یونس نے مستقل طور پر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاحال کینگروز کے دیس میں مقیم ہیں۔
Load Next Story