پونے 3 لاکھ بزرگوں کو گھر بیٹھے پنشن مل گئی
کٹھن حالات میں بزرگوں کی امانتوں کی محفوظ ترسیل بڑا ٹاسک تھا، مراد سعید
پاکستان پوسٹ نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہچا دی۔
ملک بھر میں 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات کی تقسیم کے لیے ہفتے کے روز بھی پاکستان پوسٹ کے ملازمین میدان عمل میں موجودرہا، وزیر مراد سعید بھی سیکریٹری پوسٹل سروسز اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ پنشن کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لیے عملی طور پر موجودہ رہے۔
وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اس موقع پر کہا کہ نہایت کٹھن حالات میں بزرگ شہریوں کی امانتوں کی محفوظ ترسیل بڑا ٹاسک تھا،اللہ کی نصرت سے ملک بھر میں پنشن کی تقسیم کاعمل کامیابی سے جاری ہے،پنشن کی تقسیم کا بیڑہ اٹھانے والے پاکستان پوسٹ کے ایثار کیش ملازمین حقیقی ہیروز ہیں،اپنے ان ہیروز کی مدد سے وقت مقررہ میں 13 لاکھ بزرگوں تک پنشن کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کریں گے۔