اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ چیک ڈپازٹ کی سہولت

دونوں اکاؤنٹس آن لائن ہونے کی صورت میں رقم اسی وقت آن لائن منتقل ہوسکے گی


Business Reporter March 29, 2020
بینکوں کو کسٹمرزکے گھروں سے چیک وصول کرنیکی بھی اجازت دیدی گئی، اسٹیٹ بینک

کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی شاخوں میں رش کم رکھنے کے لیے چیک سے لین کی سہولت آسان کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اب کسٹمرز چیک سے ادائیگی کرنے والوں کے بینک سے براہ راست وصولی کرسکیں گے،کسٹمر کو چیک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی، رقم ادا کرنے والا بینک چیک کی تصدیق کرکے وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں آن لائن رقم منتقل کرسکے گا، چیک کی کلیرنس کا دورانیہ چند منٹوں تک محدود کردیا گیا، اس سے قبل چیک اپنے اکاؤنٹ بنیں جمع کرانے والے کھاتے داروں کو24گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا،اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں بینکوں کے لیے سرکلر جاری کردیا ہے، اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ چیک ڈپازٹ کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

اب چیک سے رقوم کی وصولی چند منٹوں میں ممکن ہوگی،چیک کی ادائیگیاں رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم یا اور دی کاؤنٹر بنیادوں پر کی جائیں گی،دونوں اکاؤنٹس آن لائن ہونے کی صورت میں رقم اسی وقت آن لائن بھی منتقل ہوسکے گی، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کسٹمرز کے گھروں سے چیک وصول کرنے کی بھی اجازت دیدی، کسٹمر کی درخواست پر بینک رجسٹرڈ پتہ سے چیک وصول کرسکیں گے،بینکوں کی شاخوں پر چیک جمع کرانے کے لیے خصوصی باکس بھی نصب کیے جائیں گے،کسٹمرز مخصوص شاخوں پر لگے ڈبوں میں بھی چیک جمع کرسکیں گے، کارپوریٹ ادارے اسکین شدہ چیک ای میل یا بینک کی موبائل ایپلی کیشن کے زریعے بھی جمع کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔