پنجاب میں کورونا مریض سے میل ملاپ جاننے کیلئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف

کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم کے لیے پی آئی ٹی بی کے علاوہ محکمہ تعلیم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک March 29, 2020
کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتما بڑھایا جائے، چیف سیکریٹری پنجاب فوٹو: فائل

پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔

کورونا وائر س کے سلسلے میں انتظامی امور، طبی سہولیات کی فراہمی اور سپلائی چین کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ اآف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتماد بڑھایا جائے کیونکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، آئندہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی نشاندہی پرپولیس کی بجائے صرف انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ رابطے میں رہے گا، چیک پوائنٹس پر دشواری سے بچنے کیلئے اشیاء ضروریہ، ادویات اور طبی آلات کی ٹرانسپورٹیشن کرنے والے متعلقہ کمپنیوں کے لیٹر ساتھ رکھیں۔

سیکرٹری پرائمری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، اس عمل میں پی آئی ٹی بی کے علاوہ محکمہ تعلیم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ تمام اضلاع میں گندم کی وافر مقدار فراہم کر دی گئی ہے،کسی بھی ضلع میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں