پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کے پلازما سے 200 شدید متاثرین کا علاج کیا جائے گا

کورونا سے متاثر ہوکر صحتیاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما اسی وائرس سے شدید بیمار افراد کو لگایا جائے گا

کورونا سے متاثر ہوکر صحتیاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما اسی وائرس سے شدید بیمار افراد کو لگایا جائے گا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

روزنامہ ''ایکسپریس'' کے مطابق، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف چینی طرز کی حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے پائلٹ پروجیکٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما (خوناب) اسی وائرس سے شدید طور پر متاثر اور بیمار ہونے والے افراد کو لگایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کا پلازما علاج کےلیے استعمال کرنے پر غور

واضح رہے کہ یہ تدبیر جسے ''غیر عامل امنیت کاری'' (Passive Immunization) کہا جاتا ہے، چین میں کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں نہایت کامیابی سے آزمائی جاچکی ہے۔ البتہ یہ صرف ایک عارضی حل ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک ہی اختیار کیا جائے گا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: ناول کورونا وائرس کا توڑ؛ صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما

اس پر امریکا میں عمل شروع ہوچکا ہے؛ اور اب پاکستان نے بھی یہی تدبیر اختیار کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر عامل امنیت کاری کی حکمتِ عملی کے بارے میں سندھ اور پنجاب کی حکومتیں پہلے ہی مشہور پاکستانی ماہرِ امراضِ خون، ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطے میں ہیں اور ان سے مسلسل رہنمائی لی جارہی ہے۔
Load Next Story