چین سے امدادی سامان کا ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں

چینی حکومت نے امدادی سامان کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے فوٹو: اے پی پی

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔


پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کی پرواز گزشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔
Load Next Story