
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی کے 2 مزید شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مزید دو جانیں لے لیں، دونوں مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے انتقال کے بعد محکمہ صحت کو رپورٹس موصول ہوئیں۔
وزیرصحت سندھ نے کہا کہ دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ایک کی عمر 83 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے جب کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔