کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 2 افراد جاں بحق وزیر صحت سندھ

دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض گزشتہ رات دم توڑ گئے۔


وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی کے 2 مزید شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مزید دو جانیں لے لیں، دونوں مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے انتقال کے بعد محکمہ صحت کو رپورٹس موصول ہوئیں۔

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ایک کی عمر 83 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے جب کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔
Load Next Story