قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

خوف، گھبراہٹ اور دباؤ کے باعث مشتبہ مریض کا دماغی توازن بگڑ گیا


ویب ڈیسک March 29, 2020
تامل ناڈو کے شہری کو سری لنکا سے واپسی پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، فوٹو : فائل

بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض قرنطینہ سے برہنہ حالت میں فرار ہو گیا اور ایک عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ایک 32 سالہ شخص کو سری لنکا سے واپس آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، مذکورہ شخص معمولی علامت ظاہر ہونے پر خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہوگیا اور گھر سے برہنہ حالت میں فرار ہوگیا۔

اضطرابی حالت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ایک عمر رسیدہ عورت کو گردن پر کاٹ لیا جس پر خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پولیس نے پکڑ کر مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ضروری ٹیسٹ لینے کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا گیا۔ معالجین کے مطابق خوف، گھبراہٹ اور دباؤ کے باعث مریض کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 900 سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے تاحال 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں