لیہ کے قرنطینہ میں موجود شخص نے چھری کے وار سے ایس ایچ او کو زخمی کردیا
صوابی کے رہائشی عبدالرحمان نے بھاگنے کی کوشش کی اور دیوار پر چڑھ گیا
لیہ کے قرنطینہ مرکز سے فرار ہونے والے تبلیغی جماعت کے رکن نے چھری کا وار کرکے ایس ایچ او سٹی کو شدید زخمی کر دیا۔
قرنطینہ میں تبلیغی جماعت کے 200ارکان کو رکھا گیا تھا، صوابی کے رہائشی عبدالرحمان نے بھاگنے کی کوشش کی اور دیوار پر چڑھ گیا۔
ایس ایچ او سٹی محمد اشرف ماکلی کے روکنے پر اس نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر کو زخمی کردیا جن کی ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ میں حالت شدید خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔