ڈھائی ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر مناف ترین اوتھل سے بازیاب

ڈاکٹر مناف کوئٹہ کے بجائے کراچی میں قیام کریں گے اور اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک December 01, 2013
ڈاکٹر مناف کی رہائی کے لئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ سے ڈھائی ماہ قبل اغواہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین اوتھل سے بازیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر مناف ترین کو اغوا کاروں نے اوتھل میں چھوڑ دیا ہے اور اس وقت وہ اپنے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں تاہم اب وہ کوئٹہ کے بجائے کراچی میں قیام کریں گے اور اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

ڈاکٹر مناف ترین کو کم و بیش ڈھائی ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا کرکے ان کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکٹر مناف کے اغوا کے خلاف گزشتہ ڈھائی ماہ سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالون میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری تھا تاہم اب ان کی بازیابی کے بعد اگلے لائحہ عمل کے لئے پی ایم اے بلوچستان کی قیادت نے آج ہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں