ٹوکیو اولمپکس گیمز آئندہ سال 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے

پہلے یہ مقابلے رواں سال 24 جولائی سے شیڈول تھے۔

پہلے یہ مقابلے رواں سال 24 جولائی سے شیڈول تھے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے8 اگست تک کرانے کا اعلان کردیا جب کہ پہلے یہ مقابلے رواں سال 24 جولائی سے شیڈول تھے۔

آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نئی تاریخوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان آرگنائزنگ کمیٹی اور سب فیڈریشنز کے تعاون سے اگلے سال ایک یادگار مقابلے کرانے میں کامیِاب ہوں گے۔


انہوں نے پیرا اولمپکس گیمز کی بھی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جو اب 24 اگست سے 5 ستمبر تک شیڈول ہیں۔

 
Load Next Story