امريكی صدربارک اوباما كی سياسی جماعت ڈيمو كريٹک پارٹی نے اپنے منشورميں پاكستان كی خود مختاری كا احترام كرنے كےعزم کااظہار كيا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے منشورمیں كہا گیا ہے كہ امريكا افغانستان ميں مستقل طور پراڈے قائم كرنےكا ارادہ نہيں رکھتا تاہم امريكا خطےميں امن واستحكام كے لئےالقاعدہ كی محفوظ پناہ گاہوں كوختم كرنے ميں دلچسپی ركھتا ہے۔
نارتھ كيرولينا كےعلاقے چارلوٹی ميں ہونے والےپارٹی كنونشن ميں ڈيموكريٹک پارٹی کی جانب سے منظورکئے گئےمنشورمیں مزید کہا گیا کہ پارٹی افغان جنگ كوختم كرنےكی ذمہ داری ليناچاہتی ہے اور پاكستان جنوبی ايشيا ميں امن واستحكام كی كوششوں ميں امريكا كا شراكت داربن سكتا ہے۔
منشورمیں کہا گیا ہے کہ يہ امرقابل ذكر ہے كہ صدر بارک اوباما كی قيادت ميں امريكا نےافغان طالبان پرقابو پاليا ہے اورامریکا اپنے اتحاديوں كےتعاون سے افغان جنگ ختم كرنے والا ہے۔