کورونا وبا عاطف اسلم کا وزیراعظم کیلئے پیغام

گلوکار عاطف اسلم نے کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات کا خیرمقدم کیا


ویب ڈیسک March 30, 2020
جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ، عاطف اسلم ، فوٹوانٹرنیٹ

KHARTOUM: گلوکار عاطف اسلم نے کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں پہلے تو ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری سنگین صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سےاٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں انہوں نے تمام لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے اور اپنے ارد گرد، اپنے پڑوسیوں کو دیکھے اور ان کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہمایوں سعید

عاطف اسلم نے خدا سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہمیں ان پریشان کن حالات سے باہر نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ویڈیو کے آخر میں عاطف اسلم نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کسی بھی حوالے سے ہماری ضرورت ہے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ہم جو کچھ بھی کرسکتے ہیں کریں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B-Un1A0lobn/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں